مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیرضلع پلوامہ کے پانپور میں ڈی کوڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور انٹر نیشنل سکول کے اشتراک سے گالندر پانپور کے انٹرنیشنل اسکول میں آج یک روزہ آٸی ٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرآم کے دورآن آٸی ٹی ماہرین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ہر ایک شخص کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سے واقف ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں انفارمیش ٹیکنالوجی کے بغیر انسان ترقی نہیں کر پائے گا۔
اس اجلاس میں تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین کے علاوہ انٹرنیشنل سکول کے پرنسپل، آٸی ٹی ماہرین اور طالب علموں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ماہرین نے کہا کہ طلبہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ پڑھاٸی کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بھی توجہ دیں تاکہ مستقبل میں روزگار کے حصول میں آسانی ہو۔ اس کے علاوہ وہ خود کفیل بن کر دوسروں کے لئے بھی روزگار کے موقع فراہم کر سکتے ہیں۔
مذکورہ معاملہ پر بات چیت کرتے ہوئے آئی ٹی ماہر نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی باریکیوں سے واقف ہونے کے لئے کیمپوں، ٹریننگ سنٹرز اور کوچنگ کلاسز میں حصہ لیں تاکہ انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سمجھ میں آ جائے۔
انہوں نے کہا کہ کمپٹیشن کے اس دور میں نوجوان کسی بھی شعبے میں اُس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک کہ وہ انفارمیش ٹیکنالوجی کے معاملے میں خود کو مضبوط نہ کرلے۔
مزید پڑھیں:پانپور میں اراضی ریکارڈ کی جدید کاری کے بارے میں آگاہی پروگرام
انہوں نے کہا ہمیں پراٸمری سطح سے ہی بچوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تعلق سے ٹریننگ دینی چاہیے تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔