ETV Bharat / city

کشمیر: جھڑپوں میں ایک درجن افراد زخمی - forces youth

ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں جاری انکاونٹر میں دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور جائے تصادم پر فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک درجن افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

file photo
author img

By

Published : Mar 22, 2019, 5:44 PM IST

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے ضلع کے رتنی پورہ علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاونٹر جاری ہے۔

انکاؤنٹر کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی متعدد نوجوانوں نے جائے تصادم کی جانب پیش قدمی کی اور حفاظتی اہلکاروں پر پتھرائو کیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا۔

جھڑپوں میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں 8 پیلٹ اور جبکہ ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔

زخمیوں میں سے 7کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں چار کی آنکھوں میں پیلٹ لگے ہیں اور ایک نوجوان جسکی شناخت صبور احمد کے طور پر ہوئی ہے کی گردن میں گولی لگی ہے تاہم اسکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

جھڑپوں میں طارق احمد نامی ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جنہیں علاج و معالجے کیلئے بادامی باغ اسپتال لے جایا گیا۔

ادھر ضلع بھر میں مکمل ہڑتال ہے اور موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔

Intro:Body:

gallery news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.