کشمیر صوبے کے متعلقہ چیف ایجوکیشن افسران کو ضلعے کے تمام نجی اسکولوں کی فہرست موصول ہوئی ہے جو کہ سرکاری زمین یا کچرائی زمین پر تعمیر کئے گئے ہیں اور اپنی تدریسی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ Private Schools on Government Land in Jammu and kashmir
ادھر بڈگام کے سی ای او کو ضلع کے 50 نجی اسکولوں کی فہرست سونپ دی گئی یے جوکہ سرکاری یا کچرائی زمین پر اپنا کام کاج چلا رہے ہیں ۔ایسے میں حکام کی ہدایت کے پس منظر میں سی ای او بڈگام کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں ضلع کے نجی اسکولوں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اسکول بند کریں جوکہ سرکاری زمین پر چل رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو اسکول لیونگ سرٹفیکٹ بھی اجرا کریں تاکہ والدین کی رضا مندی سے مذکورہ بچوں کو دیگر اسکولوں میں داخل کرایا جائے ۔
وادی کے دیگر ضلع کے سی ای اوز کو بھی محکمہ ریونیو کی طرف سے اسی طرح کے ہدایت نامے موصول ہوئے ہیں جس میں انہیں ضلعے میں سرکاری اور کچرائی زمین پر تعمیر شدہ نجی اسکولوں کو بند کروانے کو کہا گیا ہے۔