ETV Bharat / city

Education Under the Open Sky in Kangan: کنگن میں طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

وادیٔ کشمیر میں تعلیم کو لےکر موجودہ انتظامیہ اور سابقہ حکومت کی جانب سے بڑے بڑے دعوے کیے گئے لیکن معاملہ اس کے برعکس دیکھنے کو مل رہا ہے۔ Bad Condition of School in Kashmir

کنگن میں طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 4:04 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن میں واقع ایک ہائی اسکول میں تقریباً 200 طلبہ زیر تعلیم ہیں لیکن اسکول میں صرف تین کمرے موجود ہیں۔ کمرے کم ہونے کی وجہ سے بچے کھلے آسمان کے نیچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ اسکول سنہ 1942 میں قائم ہوا تھا۔ اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ 'ہمارے پاس پڑھانے کے لیے صرف تین کمرے موجود ہیں اور ان تین کمروں میں دس کلاسز چلانا بہت مشکل ہے اور سب سے زیادہ بارش میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔' Only three rooms at Kungan High School

کنگن میں طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

مقامی لوگوں کے مطابق کئی مرتبہ لیڈران اور افسران کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن اب تک اس کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔' اسکول کے اساتذہ اور مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل کریتکا جیوتسنا سے اپیل کی ہے کہ اس اہم معاملے کی طرف توجہ دے کر اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے مستقبل کو بچایا جائے۔ ڈی ڈی سی کنگن تسمینہ عادل نے بتایا کہ 'بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ہمیں قوم کے اس مستقبل کو بچانا چاہیے، جب کہ انہوں نے یقین دلایا کہ کسی بھی صورت میں اسکول کی عمارت کو تعمیر کیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.