ETV Bharat / city

ڈوڈہ میں ایکو گاڑی حادثہ کا شکار، ڈرائیور ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہر دن سڑک حادثات رونما ہونے سے علاقے کے لوگوں میں بے چینی ہے۔

author img

By

Published : Jan 24, 2021, 5:31 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک ایکو گاڑی حادثہ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے ایک ڈرائیور کی موت ہوگئی ۔ اس حادثہ کے ساتھ ہی ضلع ڈوڈہ کے گندنہ سڑک پر ایک ہفتہ کے دوران دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین نوجوان ہلاک ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ سے مانٹھوری جھٹیلی گندنہ کی طرف جا رہی ایک نئی ایکو وین مانٹھوری پہنچ کر حادثہ کا شکار ہو گئی ، جس کے نتیجہ میں گاڑی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا ہے۔ جائے حادثہ سے زخمی حالت میں ڈرائیور کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے جہاں انہوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں برف کے تودے گرنے کا انتباہ

حادثہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان ڈرائیور کی شناخت محسن شیخ ولد غلام رسول شیخ مانٹھوری جھٹیلی کے طور پر ہوئی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.