ETV Bharat / city

Tourists Visited Kashmir: چھ ماہ کے دوران ڈیڑھ کروڑ سیاحوں نے کشمیر کا رُخ کیا

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 5:50 PM IST

مرکزی وزیر سیاحت جی کرشن ریڈی نے لوگ سبھا میں ترنمول کانگریس پارٹی کی رہنما مالا رائے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ کے دوران 1.5 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی۔ ملکی سیاحوں کی وادی کشمیر کی جانب اس طرح کے رجحان کو انہوں نے خوشی آئند قدم قرار دیا۔

1.5 Crore Tourists Visited J&K In First Six Months Of 2022
چھہ ماہ کے دوران 1.5 کروڑ سیاح کشمیر کی سیر پر آئے

سرینگر: وادی کشمیر قدرت کی عطا کردہ بے پناہ خوبصورتی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت رکھتی یے۔ وہیں یہ بدلتے موسموں کی وجہ سے بھی جانی اور پہچانی جاتی ہے، کیونکہ یہاں کے موسم بھی بڑے نرالے ہوتے ہیں ۔موسم سرما ہو یا گرما، خزاں ہو یا بہار۔ ہر موسم میں وادی کشمیر اپنے حسن و جمال کا الگ الگ رنگ بکھیرتی ہے۔

رواں موسم گرما کے دوران یہاں دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح خاصی تعداد میں کشمیر کا رخ کررہے ہیں۔ ان دنوں شہر آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر سیاحوں کی کافی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ بڑی تعداد میں سیاح مغل باغات اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیر کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران 1.5 کروڑ سیاح جموں و کشمیر کی سیر کے لیے گئے ہیں۔ اس کی جانکاری سیاحتی کے مرکزی وزیر جی کے ریڈی نے آج لوک سبھا میں دی۔

مالا رائے کے سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کے نتیجے میں کورونا وبا کے چلینجز کے باوجود بھی ریکارڈ تعداد میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے وادی کشمیر کے پُر کیف اور دلفریب نظاروں کی سیر کی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ سال 2020 کے ابتدائی 6 مہینوں میں یہ تعداد 4 لاکھ 12 ہزار تھی جو کہ امسال بڑھ کر 1.5 کروڑ جا پہنچی ہے۔ ملکی سیاحوں کی وادی کشمیر کی جانب اس طرح کے رجحان کو خوشی آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال سیاحوں کی بھاری تعداد اب تک کے ہر موسم میں دیکھی گئی۔ سیاحوں کی آمد سے فائدہ نہ صرف سیاحتی شعبہ سے وابستہ افراد کو پہنچ رہا بلکہ سیاحتی اہمیت کی حامل ان دوردراز علاقوں کے لوگوں کو بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ طور ہورہا ہے ۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے گزشتہ برس ساڑھے 6 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا۔وہیں روزانہ کم از کم 5 ہزار سیاح یہاں پہنچ رہے ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ایسے میں بیشتر ہوٹلوں میں 90 فیصد بکنگ ہوچکی ہے۔ رواں برس سیاحوں کی ریکارڈ تعداد وادی کشمیر کی سیر پر آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.