ETV Bharat / city

سرینگر ایئرپورٹ نے ایک نئی تاریخ رقم کی

سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہفتے کے روز انتالیس پروازوں نے لیڈنگ کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ان پروازوں میں دس ہزار نو سو چوالیس مسافرین نے سرینگر ایئرپورٹ سے سفر کیا۔

سرینگر ایئرپورٹ نے ایک نئی تاریخ رقم کی
سرینگر ایئرپورٹ نے ایک نئی تاریخ رقم کی
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 7:51 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 8:06 PM IST

ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے بعد اس قدر کام کیا جس کے نتیجے میں کافی سیاح وادی کا رخ کرچکے ہیں۔

سرینگر ایئرپورٹ نے ایک نئی تاریخ رقم کی

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کی گائڈنس اور محکمہ ٹورازم کی محنت کی وجہ سے گزشتہ آٹھ ماہ میں تقریباً ڈھائی لاکھ کے قریب سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا۔

ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے جب محکمہ ٹورازم کافی بُری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے بعد محکمہ نے بیرون ریاستوں میں اشتہارات اور ٹورازم فیسٹیولز منعقد کرکے سیاحوں کو کشمیر کی طرح راغب کرنے پر مجبور کیا۔

جی این ایتو نے کہا کہ جولائی کے ماہ میں انچاس ہزار سے زائد سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا اور وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر جاکر لطف اندوز ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ محکمہ کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہفتے کے روز ایک ہی دن میں بھاری تعداد میں سیاح کشمیر وارد ہوئے ہیں۔
جی این ایتو نے کہا کہ آنے والا موسم خزاں میں سیاحوں کو کشمیر کا رخ کرنے کے لئے محکمہ سیاحت بیرون ریاستوں میں روڈ شو اور دیگر اقدامات کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر ایئرپورٹ سے رات کے اوقات میں پروازوں کا سلسلہ جاری

انہوں نے کہا کہ محکمہ کا مقصد یہ ہے کہ سیاح کشمیر آئیں اور یہاں کی خوبصورتی کا مزہ لیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں روزگار کے بھی مواقع فراہم ہوں گے۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.