ETV Bharat / city

NC Meeting in Srinagar عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس - جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کا وسطی زون کا اہم اجلاس آج پارٹی ہیڈ کوارٹر واقع نوائے صبح سرینگر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کی۔ Omar Abdullah Chairs Party Meeting

NC Meeting in Srinagar
سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی میٹنگ
author img

By

Published : Sep 17, 2022, 6:17 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وادی کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور لوگوں کو درپیش مشکلات و مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی اقتصادی بدحالی خاص طور پر نوجوانوں کو درپیش سنگین نوعیت کے مصائب و مشکلات پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ نوجوانوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پشت بہ دیوار کیا جارہا ہے۔

سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی میٹنگ

اس طویل اجلاس میں سبھی شرکاء نے اپنی اپنی آراء پیش کیں۔ اس موقع پر عمر عبدللہ نے پارٹی کے تمام عہدیداران پر زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس کا نیا کشمیر منشور اور خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کے لیے جاری جدوجہد سے لوگوں کو آگاہ کریں۔

اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، وسطی زون کے صدر علی احمد ڈار، سینیئر رہنما عبدالرحیم راتھر، شمیمہ فردوس، غلام قادر پردیسی اور سلمان علی ساگر کے علاوہ پارٹی کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق، احسان پردیسی، صبیحہ قادری کے علاوہ پارٹی کے وسطی زون کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.