ETV Bharat / city

Weather in Kashmir: کشمیر میں مطلع ابر آلود، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 3:24 PM IST

محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کے مطابق وادی کشمیر میں 19 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ Night Temperatures Drop Across J&K

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔Night temperatures drop across J&K۔ ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 19 جنوری تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔Weather forecast in kashmir

متعلقہ محکم کے ایک عہدیدار کے مطابق وادی کشمیر میں 19 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ Cloudy weather In Kashmir

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔weather in kashmir

یہ بھی پڑھیں : Kashmir in Grip Cold: وادی کشمیر مسلسل شدید سردی کی زد میں

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائیبریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں چالیس روزہ چلہ کلان جاری ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔

چلہ کلان کی حکومت 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا گرچہ اس کی حکومت کے دوران بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردی کی شدت میں بتدریج کمی ہی واقع ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.