ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک پرائیویٹ اسکول میں کام کرنے والے ایک ٹیچر کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے گوسو علاقے کے فاروق احمد وانی کی رہایش گاہ پر قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج چھاپہ مار کارروائی انجام دی ہے۔
اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اسٹیشن میں پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں پرائیوٹ اسکول کے گھر میں تلاشی کارروائی انجام دی ہے ۔تلاشی اور چھاپے کے دوران کچھ دستاویزات ضبط بھی کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:NIA arrests Khuram Parvez: انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو این آئی اے نے گرفتار کیا
قومی تحقیقاتی ایجنسی نے فاروق احمد وانی کو مزید پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔