ETV Bharat / city

این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ سری نگر پہنچے

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 1:52 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اپنے یک روزہ دورے کے دوران کلدیپ سنگھ یہاں سینیئر سکیورٹی اور انٹلی جنس افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ سری نگر پہنچے
این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ سری نگر پہنچے

وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں اور مسلح تصادم آرائیوں میں تیزی کے بیچ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی تحقیاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ بدھ کے روز سری نگر پہنچے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اپنے یک روزہ دورے کے دوران کلدیپ سنگھ یہاں سینیئر سکیورٹی اور انٹلی جنس افسران کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 'سینئر سکیورٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد موصوف ڈائریکٹر جنرل کی شام کو دہلی روانگی متوقع ہے۔

بتادیں کہ موصوف ڈائریکٹر جنرل جو سی آر پی ایف کے بھی ڈائریکٹر جنرل ہیں، کا یہ دورہ سری نگر اس وقت ہو رہا ہے جب کشمیر میں حال ہی میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے کئی عام شہریوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطرفی کے بعد سابق مشیر گورنر کے گھر پر چھاپہ

ان شہری ہلاکتوں میں اقلیتی فرقے سے وابستہ ایک خاتون پرنسپل، ایک استاد اور ایک دوا فروش اور بہار سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور بھی شامل ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.