ETV Bharat / city

سرکاری نوکری سے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد، برہان وانی کے والد کا بیان

یوم آزادی سے قبل سرکاری نوکری سے استعفیٰ دینے یا کسی بھی قسم کے دباؤ کو افواہ سے تعبیر کرتے ہوئے برہان وانی کے والد مظفر احمد وانی نے واضح کیا ہے کہ یہ سب بے بنیاد خبریں ہیں۔

مظفر احمد وانی
مظفر احمد وانی
author img

By

Published : Aug 14, 2021, 1:43 PM IST

Updated : Aug 14, 2021, 2:02 PM IST

میڈیا سے بات کرتے ہوئے برہان وانی کے والد مظفر احمد وانی نے بتایا کہ گذشتہ روز سے ان کے تعلق سے سماجی ویب سائٹس پر طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ نہ وہ نوکری سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور نہ ہی استعفی دینے کا کوئی ارادہ ہے۔ مظفر احمد وانی اس وقت ترال گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے پرنسپل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسکولز کے ہیڈز کو یوم آزادی کے حوالے سے جھنڈا لہرانے کی ہدایات دی گئی ہیں اور ان کو بھی اسی طرح کا آرڈر دیا گیا ہے۔

سرکاری نوکری سے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد، برہان وانی کے والد کا بیان

انہوں نے مزید کہا ہے انتطامیہ کی جانب سے ان کے لیے کوئی خصوصی حکمنامہ جاری نہیں گیا گیا ہے۔

مزید پرھیں:

ہم آپ کو بتا دیں کہ شریف آباد ترال کے رہنے والے 22 سالہ برہان وانی کو 8 جولائی 2016 کو جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں ایک مختصر جھڑپ کے دوران اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا تھا اور اس کی ہلاکت کو سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔

برہان وانی کو حزب المجاہدین کا پوسٹر بوائے قراردیا جاتا تھا۔ تاہم اس کی ہلاکت کے بعد وادی میں امن و قانون کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی تھی جس کے بعد وادی میں 55 روز تک کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

Last Updated : Aug 14, 2021, 2:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.