ETV Bharat / city

سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کتب بینی کو فروغ - کتب بینی نیوز

ٹکنالوجی، اس دور میں جہاں انٹرنیٹ، موبائل اور سوشل میڈیا نے لوگوں کے ذہنوں کو اپنا اسیر بنایا ہے۔ وہیں نئی نسل میں کتب بینی کا رجحان بھی خاصا کم ہورہا ہے۔

سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کتب بینی کو فروغ

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 2:23 PM IST

نوجوان کتابیں پڑھنے کی طرف کم دلچسپی کے ساتھ ساتھ مطالعے سے بھی گریز کر رہے ہیں، لیکن کتاب کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔

کتب بینی کی طرف نوجوانوان کو مائل کرنے کی غرض سے ضلع انتظامیہ سرینگر نے ایک پہل کے طور شہر سرینگر میں 21 نئی لائبریریز قائم کی ہیں۔

سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کتب بینی

سرینگر کے بڑے تعلیمی اداروں پیشہ وارانہ کالجز اور ہاسٹلز میں لائبریریز بنائی گئی ہیں جن میں طلبا کی دلچسپی کے لیے مختلف قسم کی کتابیں مہا کرائی گئی ہیں۔

سائنسی علوم، سیاسی مضامین، مسابقطی امتحانات، تاریخی اور ثقافتی ورثے کےعلاوہ دیگر علوم کی کتابیں بھی طلبا کے لیے ان لائبریریز میں رکھی گئی ہیں۔

نوجوانوں کو کتب بینی اور مطالعے کی طرف راغب کرنا مشکل کام ہے حالانکہ موجودہ دور میں بڑھتے نفسیاتی مسائل سے بچنے کے لیے ماہر نفسیات نے بچوں کے لیے مطالعے کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔

سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کتب بینی کو فروغ
سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کتب بینی کو فروغ

کیونکہ اچھی کتابیں شعور کو جِلا بخشنے کے ساتھ ساتھ بہت سے فضول مشغلوں سے دور رکھنے کے لیے بھی معاون و مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے گرلز ہوسٹل میں قائم کیے گئے اس کتب خانے میں کالج کے ہوسٹل میں قیام پذیر طالبات اپنے فارغ وقت میں دستیاب کتابوں سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت نوجوانوں کو کتابیں پڑھنے کی طرف مائل کرنے کی غرض سے مزید 300 لائبریریز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی رو سے ضلع کی ہر ایک پنچایت میں اسی طرح کے کتب خانے قائم کیے جائیں گے۔

بلاشبہ کتابیں انسانی زندگی پر اچھے اثرات مرتب کرنے کے علاوہ مزاج میں نرمی بھی پیدا کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.