ETV Bharat / city

National Mathematics Day celebrated in Sopore: سوپور میں ’قومی یومِ ریاضی‘ منایا گیا - سوپور میں یوم ریاضی منایا گیا

سوپور بائیز ہایر سیکنڈری اسکول میں پہلی بار ’قومی یومِ ریاضی‘ جوش و خروش کے ساتھ منایا National Mathematics Day celebrated گیا۔ چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ، چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ، ڈائریکٹر جموں و کشمیر ریاضی انسٹچوٹ سرینگر، زونل ایجوکیشن آفیسر سوپور نے مہمان خصوصی کے طور پروگرام میں شرکت کی۔

سوپور میں ’قومی یومِ ریاضی‘ منایا گیا
سوپور میں ’قومی یومِ ریاضی‘ منایا گیا
author img

By

Published : Dec 23, 2021, 9:40 PM IST

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے بایز ہائر اسکنڈری اسکول میں بدھ کے روز پہلی مرتبہ قومی یومِ ریاضی جوش و خروش کے ساتھ منایا National Mathematics Day celebrated گیا۔ اس پروگرام کو چیف ایجوکیشن آفیسر (بارہمولہ) نے بائز ہائر سیکنڈری اسکول سوپور کے ساتھ مل کر 22 دسمبر کے ریاضی ذہین سری نواسا رامانوجن کے یوم پیدائش کی یاد میں منایا گیا۔

سوپور میں ’قومی یومِ ریاضی‘ منایا گیا

اس تقریب کا انعقاد اسکول کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں طلباء، اساتذہ اور ریاضی کے ماہرین نے شرکت کی اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر ماہرین نے بتایا کہ ریاضی مضمون ایسا ہے جس کی انسان کو ہر شعبہ میں ضرورت پڑتی ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جے کے ایم آئی طارق احمد کے علاوہ ڈاکٹر بی اے زرگر ،پروفیسر کشمیر یونیورسٹی، ڈاکٹر نثار احمد کھانڈے، زونل ایجوکیشن آفیسر سوپور، کے علاوہ تمام ہائر اسکنڈری اسکولوں کے پرنسپل و دیگر سرکردہ شہری بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا۔ اس دوران مقرروں نے ریاضی کے موضوع سے متعلق بہت سی چیزوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ جی ایم لون نے کہاکہ "موجودہ نسل کے درمیان جب ریاضی کی بات آتی ہے تو ایک مستقل خوف رہتا ہے اور صرف چند لوگ ہی اس مضمون کو پسند کے مطابق منتخب کرتے ہیں۔ اسی حوالے سے آج ریاضی کے ماہرین کو مدعو کیا گیا تاکہ طلبا کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

Covid-19 Awareness Program: سوپور میں کووڈ وائرس کے حوالے سے بیداری پروگرام منعقد

پروگرام کے آخر پر طلباء، اساتذہ اور دیگر میں یادگاری اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔ پرنسپل بایز ہائر اسکنڈری اسکول سوپور عبدالرشید نے تقریب میں موجود تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز تمام اسکولوں میں ہونے چاہئے تاکہ نئی نسل کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.