پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کا کہنا ہے کہ اس قسم کے غیر دانشمندانہ اور عوام کش اقدامات سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کشمیر کو ملک سے جوڑنے والی واحد شاہراہ پہلے ہی موسم کی خرابی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بند رہنے سے لوگوں کے لئے وبال جان بن کر رہ گئی ہے کہ اب 5 گھنٹوں کی پابندی عائد کرکے لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں مزید اضافہ کیا گیاہے۔
علی محمد ساگر نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی پابندی سے یہاں کا تاجر طبقے کو بھی اپنا شکار بنائے گا جو پہلے ہی مختلف وجوہات کی بنا پر اقتصادی بدحالی کے شکارہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ہر وقت اور ہر حال میں یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا رول نبھایا ہے۔ ایک روز پہلے گورنر صاحب کشمیریوں کے رول کی ستائش کرتے ہیں اور دوسرے روز کشمیریوں پر تغلقی فرمان جاری کرکے کشمیریوں کو سزا دینے کے مرتکب ہورہے ہیں۔