ETV Bharat / city

نیشنل کانفرنس تنظیمی الیکشن کا آغاز - nc latest news

نیشنل کانفرنس تنظیمی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ انتخاب سونہ وار، ہندوارہ، لنگیٹ، لولاب اور کولگام کے لئے بلاک صدور کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 10:48 PM IST

نیشنل کانفرنس ترجمان کے مطابق حلقہ انتخاب سونہ وار کے 2 بلاکوں ہارون اور کھنموعہ کے چناﺅ میں جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ اس موقعے پر صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، نائب صدر صوبہ سید توقیر احمد، ضلع صدر سری نگر پیر آفاق احمد اور انچارج کانسچونسی احسان پردیسی بھی موجود تھے۔

حلقہ انتخاب ہندوارہ کے 6 بلاکوں راجوارہ، رامہال اپر، رامہال لور، تراتھ پورہ، ہندوارہ مین، ماگام اور ناگری کنڈی کے بلاک صدور کے انتخابات جوائنٹ صوبائی سکریٹری غلام نبی بٹ، جگدیش سنگھ آزاد اور شفقت وٹالی کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ اس موقعے پر انچارج کانسچونسی چودھری محمد رمضان بھی موجود تھے۔

حلقہ انتخاب لنگیٹ کے 4 بلاکوں مامر اپر، مامر لور، قلم آباد اور لنگیٹ مین کے بلاک صدور کا چناﺅ غلام نبی بٹ اور جگدیش سنگھ آزاد کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ انچارج کانسچونسی شفقت وٹالی بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

حلقہ انتخاب لولاب کے 5 بلاک سوگام، واوورہ، مژھل ، کلاروس اور ہائے ہامہ کے بلاک صدور کا چناﺅ ایڈوکیٹ شوکت حسین گنائی اور منظور احمد وانی کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ اس موقعے پر انچارج کانسچونسی قیصر جمشید لون بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

ایسے ہی جنوبی کے ضلع کولگام کے 4 حلقہ انتخابات دیوسر، دمہال ہانجی پورہ، کولگام اور ہوم شالی بگ کے بلاک صدوروں کا بھی چناﺅ عمل میں لایا گیا۔

یہ چناﺅ پارٹی کے وسطی زون صدر علی محمد ڈارا ،سینئر ان لیڈر نذیر احمد خان گریزی اور میر سیف اللہ کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ اس موقعے پر انچارج کانسچونسیز سکینہ ایتو، پیرزادہ احمد شاہ، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی اور عمران نبی ڈار بھی موجود تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.