ETV Bharat / city

'پی ڈی پی عوام دشمن جماعت ثابت ہوئی' - National Conference

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ پارٹی نے پارلیمانی انتخابات کے لیے وادی کی تینوں نشستوں سے ایسے اُمیدوار کھڑے کئے ہیں جو پارلیمنٹ میں جاکر صحیح معنوں میں یہاں کے عوام کی ترجمانی کرسکیں۔

عمر عبداللہ
author img

By

Published : Mar 25, 2019, 11:38 PM IST

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے رُکن پارلیمان نے کبھی کشمیریوں کی بات کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی والے آج پھر سے عوام سے ووٹ مانگنے نکلے ہیں ، لیکن پہلے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ان لوگوں نے ریاست کا کیا حال کیا۔

انہوں نے کہا 'محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ وہ بی جے پی کے ساتھ دوبارہ ہاتھ نہیں ملائیں گی، خدارا مجھے بتائیے ہم آپ کی بات پر یقین کیسے کریں؟ آپ نے تو یہی بات 2014میں بھی کی'۔

عمر عبداللہ نے کہا:' ہر ایک انتخابی جلسے میں کہا کہ بی جے پی کو روکنے کے لئے پی ڈی پی کو جتوانا ضروری ہے اور کشمیر کے لوگ آپ کی ان باتوں میں بہہ گئے اور آج اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں'۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ 'ہم نے اُس وقت مرحوم مفتی صاحب کے سامنے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور کہا کہ مفتی صاحب جس رستے پر آپ جارہے ہیں وہ ریاست کو تباہی کی اور لے جائے گا، خدارا بی جے پی کے ساتھ اتحاد مت کیجئے، ہم آپ کو وزیر اعلیٰ بننے کے لئے غیر مشروط حمایت دیں گے'۔

انہوں نے کہا 'ہمیں کوئی چیز نہیں چاہئے ، آپ 6 سال ریاست کو چلایئے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ پی ڈی پی والوں نے اس وقت کہا کہ نیشنل کانفرنس والوں کی جیب خالی ہے اور کانگریس والے ہمیں کچھ نہیں دے سکتے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.