اجلاس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "اجلاس میں موجودہ ممبران نے جموں و کشمیر کی بگڑتی معاشی حالات کی وجہ سے عوام کو ہو رہی مشکلات کے حوالے سے بات کی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'مرکزی زیر انتظام علاقے میں جمہوری حکومت نہ ہونے کی وجہ سے خطے کی سیاسی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔'
میٹنگ میں حد بندی عمل پر بھی بات کی گئی۔ وہیں دوسری جانب جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے بھی پارٹی کے سینئر لیڈران اور سابق رکن پارلیمان کا ایک اجلاس منعقد کیا۔ پارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "پارٹی کے صدر غلام احمد میر کی صدارت اجلاس کے دوران حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہوئی میٹنگ پر غور فکر کیا گیا۔"بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "میر نے میٹنگ کے دوران دعویٰ کیا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور ترہ چند نے میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے پر زور دیا۔
آپ کو بتادیں جموں و کشمیر میں سات نئے اسمبلی حلقوں کے قیام سے متعلق حد بندی کمیشن کا وفد 6 تا 9 جولائی یونین ٹیریٹری کا دورہ کر رہا ہے جس دوران وہ یہاں کی بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے علاوہ متعلقہ افسران سے ملاقات کرے گا۔
یاد رہے کہ حد بندی کمیشن 7 جولائی کو جنوبی کشمیر کے پہلگام ڈاک بنگلو میں، ضلع پلوامہ، شوپیان، اننت ناگ اور کولگام کے ضلع ترقیاتی کمشنرز جو متعلقہ ڈسٹرکت الیکشن افسر بھی ہیں، کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اسی روز وہ بڈگام، سرینگر، بارہمولہ، کپوارہ اور گاندربل کے ڈسٹرکٹ الیکشن افسران سے سرینگر میں ایک نجی ہوٹل میں میٹنگ کریں گے۔
مزید پڑھیں:
جموں صوبے کے کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن کے افسران سے 8 جولائی کو جبکہ جموں، سانبہ، کٹھوعہ، ریاسی، راجوری اور پونچھ کے ساتھ جموں میں ایک نجی ہوٹل میں ملاقات کریں گے۔