ETV Bharat / city

Dilbagh Singh On Narco Terrorism: نارکو ٹیررزم پولیس کیلئے بہت بڑا چیلنج، دلباغ سنگھ - جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس پرعزم ہے لیکن ہمارا پڑوسی امن و امان کو درہم برہم کرنے کی مسلسل سازشیں کر رہا ہے۔ Dilbagh Singh On Narco Terrorism

نارکو ٹیررزم پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج، پولیس سربراہ

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 10:03 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے نارکو ٹررزم کو بہت بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک ایک طرف ہماری نئی نسل کو تباہ کرنے کے درپے ہے اور دوسری طرف نارکو سے کمایا پیسہ یہاں ملی ٹینسی کے دوام کے لیے بھیج رہا ہے۔ موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار وسطی ضلع گاندربل کے منی گام میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کیا۔ Dilbagh Singh On Narco Terrorism

انہوں نے کہا کہ نارکو ٹررزم پولیس کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گر چہ پولیس اس کے ماڈیولز کو تباہ کرکے اس کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کر رہی ہے تاہم پھر بھی اس حوالے سے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ملک (پاکستان) جموں وکشمیر میں امن واپس لوٹ آنے سے خوش نہیں اور وہ یہاں نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرکے منشیات کی خرید وفروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو ملی ٹینسی کو ہوا دینے کے لیے استعمال کرکے عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ڈی جی پی نے مزید کہاکہ ڈرونز کو اس طرف بھیج کر جموں وکشمیر کے حدود میں منشیات اور ہتھیار بھیجے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے اس خطرے کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس سربراہ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں منشیات کو روکنے کے لیے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب یہ ایک نیا چیلنج اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ موصوف ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ جموں وکشمیر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پولیس پرعزم ہے لیکن ہمارا پڑوسی امن و و امان کو درہم برہم کرنے کی مسلسل سازشیں کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں قیام امن کی خاطر جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 30برسوں کے دوران فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت پانے والے 1601اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔

ہر گھر ترنگا کے بارے میں پولیس چیف نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد ملک کے تئیں عزم ظاہر کرنا ہے لیکن پڑوسی ملک ہر گھر ماتم چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جموں وکشمیر میں پُر امن ماحول قائم کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والی قوتوں کو شکست دینے کے ہمارے اقدام کی حمایت کرنے کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Dilbagh Singh on Hybrid Militancy: ہائبرڈ عسکریت پسندی پاکستان کا ایک نیا منصوبہ بند اسٹریٹجک اقدام، ڈی جی پی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.