سرینگر انتظامیہ نے ہفتے کے روز معروف ریستوراں ’مغل دربار‘ کو کووڈ 19 سے متعلق ایس او پیز کے حوالے سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے رہنما خطوط کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرنے پر سیل Mughal Darbar Restaurant sealed in Srinagarکردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریستوراں میں انتظامیہ کو مبینہ طور پر کووڈ- 19 کے سلسلے میں جاری کردہ رہنما خطوط کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا violating covid guidelines گیا جس کی وجہ سے ریستوراں کو انتظامیہ نے موقع پر ہی سیل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:Weekend Lockdown 2nd Day in J&K: جموں و کشمیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری
مذکورہ فلائنگ اسکاڈ ٹیم نے اس موقع پر فوری طور پر ریستوراں میں موجود لوگوں کو وہاں سے جانے کے لیے کہا اور خلاف ورزی کے لیے ریستوراں کو سیل کر دیا گیا۔
سرینگر سول انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا "ہمیں یہ اطلاع ملی کہ وہاں زیادہ بھیڑ ہے۔ ہم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ریستوراں میں کووڈ-19 رہنما خطوط کی خلاف ورزی پائی جس کے بعد ہم نے ریستوراں کو سیل کر دیا۔"
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتطامیہ نے ہفتہ روز لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کر دی weekend lockdown in j&k ہے۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر میں جمعہ کے دوپہر 2 بجے سے صبح 6 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔