ETV Bharat / city

بڈگام: ماہ صفر کی مناسبت سے جلوس عزا برآمد

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 6:22 PM IST

Updated : Sep 9, 2021, 7:00 PM IST

ماہ صفر کی مناسبت سے ماگام بڈگام میں جلوس عزاء برآمد ہوا، یہ جلوس عزاء انجمن شرعی شیعان شریعت آباد بڈگام کے بینر تلے برآمد ہوا۔ جلوس عزا میں شبیہ ذوالجناح اور علم شریف بھی نکالا گیا۔

ماہ صفر کی مناسبت سے جلوس عزا برآمد
ماہ صفر کی مناسبت سے جلوس عزا برآمد

صفرالمظفر کی مناسبت سے یہ جلوس عزاء خانہ حضرت فاطمتہ الزہرا ڈانگر پورہ سے برآمد ہوا، جو ماگام سرینگر ہائی وے سے ہوتے ہوئے مرکزی امام بارگاہ یاگی پورہ میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس عزا میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے ماتمی دستوں اور دائروں کی صورت میں شرکت کرکے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ماہ صفر کی مناسبت سے جلوس عزا برآمد

عزاداروں نے نوحہ خوانی کرکے کربلا کے میدان میں نواسہ سرور کائناتﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں پر ہوئے مظالم کا غم کیا، عزاداروں کا کہنا ہے کہ 'یہ جلوس عزاء برآمد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پیغام حسینی کو عام کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک احتجاج ہے جو ہم یزید کے خلاف کررہے ہیں'۔

مزید پڑھیں: راہل گاندھی کا جموں میں پُرجوش استقبال
ادھر جلوس برآمد ہونے سے پہلے عزاء خانہ میں حضرت فاطمۃ الزہراؓ میں ذاکرین نے مرثیہ خوانی بھی کی اس کے بعد انجمن شرعی شیعان شریعت آباد کے علماء نے شہدائے کربلا کا فلسفہ شہادت بیان کیا۔ انہوں نے سیرت اہلبیت پر چلنے کی تلقین کی۔

Last Updated : Sep 9, 2021, 7:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.