یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس عزا میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خندہ بڈگام میں عزاداروں نے نوحہ اور مرثیہ خوانی کی اور شہدائے کربلا کو یاد کرتے ہوئے ماتم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ: یوم عاشورہ کے مجالس کا مختصر اہتمام
10 محرم الحرام کو نواسۂ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کو شہید کیا گیا تھا جب کہ 12 محرم کو آل رسول ﷺ کو قیدی بنایا گیا تھا یہاں تک کہ امام حسینؓ کے خاندان کے چھوٹے معصوم بچوں کو بھی قید کیا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے آج بڈگام میں مجالس کا اہتمام کیا گیا اور حضرت زینتؓ کی یاد میں نوحہ خوانی کی گئی۔