ETV Bharat / city

Rain in Kashmir کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی - کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ rain forecast in Kashmir

Rain in Kashmir
Rain in Kashmir
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 1:43 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں بارشیں ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی بارشیں متوقع ہیں۔ rain forecast in Valley

ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران گلمرگ میں 4.4 ملی میٹر، پہلگام میں 0.4 ملی میٹر، کپوارہ میں1.6 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں سب سے زیادہ18.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادھر وادی میں بارش ہونے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Shivraj Singh Visits Flood Affected Area وزیر اعلیٰ نے ودیشا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کیا فضائی دورہ

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت16.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں بدھ کی صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.