اس حوالے سے میر واعظ پیر کو صبح سات بجے سرینگر ایئرپورٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ جہاں وہ این آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچ کر اس تحقیقات کا حصہ رہیں گے۔
اور وہ عسکریت پسند تنظیموں کی مالی امداد (ٹیرر فنڈنگ) کے تعلق سے این آئی اے کے سامنے پیش ہوکر تحقیقات میں تعاون کریں گے۔
واضح رہے قومی تحقیقاتی ایجنسی نے میر واعظ محمد عمر فاروق کو تیسری بار سمن جاری کیا ہے۔