سری نگر کے زیون علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 14 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ 'نامعلوم عسکریت پسندوں نے پنتھ چوک۔کھون موہ روڈ پر زیون علاقے میں 9ویں بٹالین انڈین ریزرو پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں 14 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے تین اہلکار کی موت ہو گئی۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک کا نام غلام حسن ہے جو اے ایس آئی تھے جبکہ دوسرے کی شناخت شفیق علی کے طور پر ہوئی جو ایس جی سی ٹی تھے۔ وہیں تیسرے کا نام رمیض احمد جو کانسٹیبل ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے اور علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔