جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقہ میں پولیس نے 50 آر آر اور سی آر پی ایف (ڈی 2) نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جیشِ محمد نامی عسکری تنظیم کے چھ معاونین کو گرفتار کیا جن کی تحویل سے ایک کلو گرام ہیروین اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشوں سے پتا چلا کہ یہ گروپ پاکستانی ہینڑلرز کے رابطے میں تھے، جو منشیات اسمگلنگ کے علاوہ اسلحہ و پیسوں کی سپلائی وغیرہ میں ملوث ہیں۔ اس گروہ کا مقصد جیشِ محمد عسکری تنظیم کو مضبوط اور مزید فعال بنانا تھا۔
پولیس کے مطابق عسکری معاونین کی گرفتاری سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ منشیات فروشوں اور عسکریت پسندوں کا آپس میں رابطہ ہے جس کا آج پردہ فاش ہو گیا۔
پولیس نے گرفتار شدہ افراد کی شناخت مدثر فیاض ساکنہ کرالہ پورہ، صغیر احمد پوسوال ساکنہ کپواڑہ، اسحاق بٹ ساکنہ شوپیاں، ارشد ٹھوکر ساکنہ شوپیاں، شبیر گنائی ساکنہ واتھورہ اور چھٹے کا نام پوشیدہ رکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ان کی تحویل سے ایک چینی ساخت کا پستول، 01 میگزین 04 پستول راونڈس، 01 ہینڈ گرینیڈ، 01 کلو گرام ہیروین اور 1,55,000 نقدی رقم ضبط کی ہے۔
ان کے خلاف پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایک ایف آئی آر جو کہ یو اے(پی) ایکٹ اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے ضابطے کے اندر درج کیا گیا ہے۔