ETV Bharat / city

وادی کشمیر میں عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی کا اہتمام - تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد

وادی کشمیر میں بارہ ربیع الاول کے تعلق سے سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے زائرین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ فرزندان توحید رات بھر وعظ و نصیحت، درود و ازکار، ختمات المعظمات اور نعت و منقبت کی محفلوں میں محو رہے اور اللہ کے حضور سر بسجود ہوکر اپنے گناہوں اور لغزشوں کی معافی طلب کرتے رہے۔

شور ہوا آفاق میں ہر سو نور محمدﷺ آئے
شور ہوا آفاق میں ہر سو نور محمدﷺ آئے
author img

By

Published : Oct 19, 2021, 6:17 PM IST

وہ دانائے سبل مولائے کُل ختم الرُسُل جس نے
غُبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادی سینا
نگاہ عشق مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یٰسیں وہی طٰہٰ۔

پیغبر اسلام ﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے منگل کے روز ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی میلاد النبی ﷺکی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

شور ہوا آفاق میں ہر سو نور محمدﷺ آئے
وادی کی بڑی اور مرکزی مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں میلاد کی نسبت سے وعظ ونصیحت اور درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔
اس دوران عاشقان رسول ﷺنے عاجزی اور انکساری کے ساتھ گرد آب میں پھنس چکی امت مسلمہ اور عالمی وبا کرونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔
وادی میں بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی۔ جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے زائرین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
فرزندان توحید رات بھر وعظ و تبلیغ، درود و ازکار، ختمات المعظمات اور نعت منقبت کی محفلوں میں محو رہے اور اللہ کے حضور سر بسجود ہوکر اپنے گناہوں اور لغزشوں کی معافی طلب کرتے رہے۔ جبکہ جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر کی امن و سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خاص دعائیں کی گئیں۔
بعد ازاں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب ہوئیں۔ اسی طرح کی پر رونق اور روح پرور مجالس آثار شریف پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ، جناب صورہ اور شہری کلاش پورہ کے علاوہ وادی کی دیگر جامع مسجد بھی منعقد ہوئیں جن میں آقائے نامدارحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں۔
وہیں علمائے کرام، واعظ وخطیب اور ائمہ مساجد نے آنحضور ﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ درگاہ حضرت بل میں میلاد النبی ﷺ کے موقعہ پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکاروں انجمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کئے تھے۔

مزید پڑھیں: یمن میں محمدؐ کے یوم ولادت پر جشن

شہر و دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کے لئے پہلے ہی روٹ پلان ترتیب دیا گیا تھا۔ تاکہ درگاہ حضرت بل آنے والے زائرین کو پارکنگ یا ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.