ETV Bharat / city

جموں وکشمیر: محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری - جموں وکشمیر نیوز

محکمہ موسمیات کی جانب سے جموں وکشمیر میں 25 سے 27 اگست تک الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

meteorological department issues alert in jammu and kashmir
محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 8:09 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں مغربی ہوائیں داخل ہورہی ہیں، جس کے باعث موسمی تبدیلی یقینی ہے۔ اس دوران 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی، جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کے بھی قوی امکان ہے۔

دیکھیں ویڈیو

گزشتہ ہفتے تقریباً پانچ ماہ بعد تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارشیں ہوئیں۔ جس سے شدت کی گرمی اور تپتی دھوپ سے لوگوں کو کچھ حد تک راحت محسوس ہوئی۔

وہیں رات کے درجہ میں بھی کئی ڈگری کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم اب ہفتے کے روز سے وادی بھر گرمی میں پھر سے اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

ادھر 17 اگست کا دن رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35۰7 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا، جبکہ رات کا کم سےکم درجہ حرارت 21۰6 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ چند مہنوں سےکشمیر وادی میں خوشک سالی کی وجہ سے دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وہیں وقت پر بارشیں نہ ہونے سے دیگر آبی ذخائر بھی سوکھ گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں وادی کے اکثر مقامات پر دھان اور دیگر فصلات کی سنچائی وغیرہ کے لیے پانی کی کافی قلت پائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

منریگا ملازمین کے 'کام چھوڑ ہڑتال' سے کام کاج مفلوج

وادی کے جنوب شمال میں نالوں،کہلوں اور نہرو وغیر میں بھی پانی کی کمی سے دھان، سیب کے باغات اور سبزی فصلات کو نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ کئی اضلاع میں ابھی بھی پینے کے پانی کی قلت سے پائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.