ETV Bharat / city

محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیرکو تیسری بار ای ڈی نے طلب کیا

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیر کو مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تیسری بار طلب کیا ہے۔

محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیرکو تیسری بار ای ڈی نے طلب کیا
محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیرکو تیسری بار ای ڈی نے طلب کیا
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 9:59 PM IST

اطلاع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر سنیل کمار مینہ نے انہیں 18 اگست کو سرینگر کے راج باغ میں طلب کیا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 'منی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کے تحت گلشن نذیر کو طلب کیا جارہا ہے'۔

محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیرکو تیسری بار ای ڈی نے طلب کیا
محبوبہ مفتی کی والدہ گلشن نذیرکو تیسری بار ای ڈی نے طلب کیا
اس سے قبل بھی اپریل اور جولائی میں ای ڈی نے محبوبہ مفتی کی والدہ کو طلب کیا تھا لیکن وہ پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی کے دفتر نہیں گئ تھیں۔ اپریل میں کورونا وائرس کا حوالہ دیا گیا تھا جبکہ جولائی میں پی ڈی پی نے کہا تھا کہ 'ای ڈی گلشن نذیر کو طلب کرنے کے وجوہات یا الزامات واضح کریں'۔

مزید پڑھیں: کٹھوعہ ہیلی کاپٹرحادثہ، تیسرے روز بھی رسکیو آپریشن جاری

گزشتہ دو سمن پر محبوبہ مفتی اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے رہنماؤں نے اس کی پرزور مذمت بھی کی تھی۔ اس تعلق سے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ 'حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرانے کے لیے ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ میری والدہ کو سمن اسی لیے بھیجا گیا کیونکہ ہماری پارٹی نے حد بندی کمیشن سے ملنے سے انکار کر دیا ہے'۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.