پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دو سینیئر لیڈروں کو پیر کے روز ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری سے ایک روز قبل ہی نظر بند کر دیا گیا، جس کے بعد پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے دو سینئر لیڈروں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں غنڈہ راج چل رہا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’پی ڈی پی کے سرتاج مدنی اور منصور حسین کو غیر قانونی طور پر آج ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹ شماری کے موقعے پر نظر بند کردیا گیا، یہاں کا ہر سینئر پولیس افسر اس سے بے خبر ہے کیونکہ یہ ’اوپر سے آرڈر‘ ہے۔ جموں وکشمیر میں قانون کی بالادستی نہیں ہے بلکہ غنڈہ راج چل رہا ہے‘۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈٰ پی کے مذکورہ دو لیڈروں سے پیر کے روز ایک قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پوچھ گچھ کی۔