ETV Bharat / city

گذشتہ سات برسوں میں بی جے پی نے ملک کو بیچ دیا: محبوبہ مفتی - علحیدگی جماعتیں حریت کانفرنس

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پورے ملک کو گزشتہ سات برسوں میں بیچ ڈالا۔

mehbooba mufti
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 5:38 PM IST

Updated : Aug 26, 2021, 2:07 PM IST

پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اس دوران پارٹی کے سینیئر لیڈران اور پارٹی کارکنوں نے کنونشن میں حصہ لیا۔

محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 70 سال سے جو ہندوستان کی سیاسی جماعتوں خصوصاً کانگریس نے ملک کے لیے کیا اسے موجود حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک ہندوستان کو گزشتہ 7 سال کے دوران بیچ ڈالا جن میں یہاں کے پیٹرول پمپ، ریلوے اسٹیشنز، ہوائی اڈے انڈسٹریز وغیرہ شامل ہیں۔

علاحدگی پسند جماعت حریت کانفرنس پر پابندی عائد کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے سیاسی و سماجی کارکنان کو یہاں پر دبوچ لیا گیا ہے حریت کانفرنس کی تو بات ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mahbooba Mufti Visit: محبوبہ مفتی کا دورہ بجبہاڑہ

انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کا الحاق جواہر لال نہرو کے ہندوستان کے ساتھ ہوا ہے جس ہندوستان کو جواہر لال نہرو، گاندھی جی اور کانگریس نے بنایا ہے اور اسی بھائی چارے کو بی جے پی ختم کرنا چاہتی ہے۔

آخر میں انہوں نے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ پی ڈی پی کے کچھ لیڈران پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ہیں تاہم جموں و کشمیر کے لوگوں نے پارٹی کو نہیں چھوڑا۔

Last Updated : Aug 26, 2021, 2:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.