ETV Bharat / city

CEO calls All Party Meet Tomorrow غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ کے حقوق دینے کے تنازعے پر5 ستمبر کو میٹنگ - غیر مقامی باشندوں کے ووٹنگ حقوق پر تبادلہ خیال

گزشتہ ہفتے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے کہا تھا کہ الیکٹورل رول جائزے میں پچیس لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج ہوگا اور غیر مقامی باشندوں کو بھی اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حقوق ملنے کے بعد وہ حق رائے دہی کا استعمال کرینگے،جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوا ،جس پر بی جے پی کے علاوہتمام سیاسی جماعتوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ J&K EC Calls For All-party Meeting On Sept 5 To Address Misinformation Over Voters List

میٹنگ
میٹنگ
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 10:03 AM IST

غیر مقامی باشندوں کو جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ حقوق دینے کے تنازعہ پر یونین ٹریٹری کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے پانچ ستمبر کو جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ طلب کی ہے،یہ میٹنگ جموں ضلع کے نرواچن بھون میں پیر کو منعقد ہوگی، جس میں نیشنل کانفرنس، بی جے پی، پی ڈی پی، کانگرس اور پیپلز کانفرنس کو شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں ووٹنگ لسٹ میں غیر مقامی باشندوں کے ناموں کے اندارج سے متعلق متعدد پہلؤں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے کہا تھا کہ ووٹر لسٹ میں پچیس لاکھ نئے ووٹرز کا اندراج ہوگا اور غیر مقامی باشندوں کو بھی اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حقوق ملنے کے بعد وہ حق رائے دہی کا استعمال کرینگے،جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوا ،جس پر بی جے پی کے علاوہتمام سیاسی جماعتوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔

چیف الیکٹورل آفیسر 15 ستمبر کو الیکٹورل رول کا مسودہ پیش کریں گے اور 25 اکتوبر تک اس پر تجاویز و اعتراض پیش کئے جاسکتے ہے جبکہ 25 نومبر کو حتمی ووٹر لسٹ شائع کیا جائیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.