ETV Bharat / city

میڈیکل کالج ڈوڈہ میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کامیابی کے ساتھ شروع

جموں و کشمیر کے میڈیکل کالج ڈوڈہ میں 750 ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کامیابی کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔

author img

By

Published : May 29, 2021, 9:23 PM IST

میڈیکل کالج ڈوڈہ میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کامیابی کے ساتھ شروع کیا گیا

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں ایسوسیٹ اسپتال میڈیکل کالج ڈوڈہ کے احاطہ میں حال ہی تعمیر شُدہ آکسیجن جنریشن پلانٹ کو ایک ہفتہ کی ٹرائل کے بعد کامیابی کے ساتھ پائپ لائن کے ذریعہ وارڈوں کو سپلائی کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

کورونا بحران کے درمیان آج 750 لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم) آکسیجن جنریشن پلانٹ کامیابی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ جسے پہلے ہی کووڈ اسپتال کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے بتایا کہ پلانٹ لگنے سے اسپتال آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے میں خود کفیل ہوگیا ہے اور اب مریضوں باہر سے آنے والے آکسیجن سلینڈر کی ضرورت زیادہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس او جی پی کو مزید ایک ہزار ایل پی ایم پلانٹ فراہم کیا جائے گا۔ جس کے لئے متعلقہ حکام کی جانب سے ڈی پی آر تیار کیا جارہا ہے۔ساتھ ہی سی ایچ سی بھدرواہ اور گندوہ کے لئے آکسیجن جنریشن پلانٹ کے لئے بھی ڈی پی آر تیار کیا جارہا ہے۔

ڈی سی ڈوڈہ نے جی ایم سی ڈوہ کے پرنسپل ڈاکٹر دنیش کمار کے ہمراہ آج نئے نصب آکسیجن جنریشن پلانٹ کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقین کو ہدایت کی کہ وہ پلانٹ اور اس کے کام کاج کی نگرانی کریں اور اسپتال میں کووڈ 19 مریضوں کے لئے بستر کی تعداد کو بڑھا دیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.