فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آگ ایک رہائشی مکان میں لگی اور اس نے کچھ ہی دیر میں قریبی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا۔ Fire Breaks Out in Srinagar's Batamaloo
انہوں نے کہا کہ "ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی ہوا۔ اس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔"
یہ بھی پڑھیں:
وہیں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس اور فائر فائٹرز کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی بہت کوشش کی تاہم آگ کی شدت بہت زیادہ تھی۔ آگ پر قابو پانے تک سات رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا۔
دریں اثنا، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
residential houses gutted in batamaloo srinagar