ETV Bharat / city

منطقی الیون نے بٹہ گنڈ پریمیئر لیگ اپنے نام کی - فائنل کے دوران کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

مہمان خصوصی مشہور یوٹیوبر وارث راج نے بتایا کہ ترال میں نوجوانوں کے اندر صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے بلکہ کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی کمی سے یہاں کھلاڑیوں کو زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Mantaqi sports lift BPl final
کھلاڑیوں میں صلاحیت کی کمی نہیں
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 10:48 PM IST

Updated : Aug 30, 2021, 1:00 PM IST

بٹہ گنڈ ترال کے شہجار گراؤنڈ میں آج بٹہ گنڈ پریمیئر لیگ سیزن دو کا فائنل منطقی الیون اونتی پورہ اور این سی سی دیور ترال کے مابین کھیلا گیا۔ اونتی پورہ کی ٹیم نے مقررہ بیس اورز میں 140 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری این سی سی دیور کی کارکردگی ٹیم اطمینان بخش نہیں رہی اور پوری ٹیم 80 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکی۔

منطقی الیون نے بٹہ گنڈ پرائمری لیگ اپنے نام کی

اس طرح منطقی الیون اونتی پورہ نے بی پی ایل سیزن دوئم کا فائنل اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر ہزاروں شائقین کرکٹ بھی موجود تھے، جنہوں نے تالیاں بجا کر پورے فائنل کے دوران کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ اونتی پورہ ٹیم کے کپتان عادل نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں کے تماشائیوں نے ان کو پورے ٹورنامنٹ کے دوران سپورٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پلوامہ: نوجوانوں کو اسٹیڈیم کے شروع ہونے کا انتظار

مہمان خصوصی مشہور یوٹیوبر وارث راج نے بتایا کہ ترال میں نوجوانوں کے اندر صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے لیکن کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی کمی سے یہاں کھلاڑیوں کو زبردست دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیل کود میں شمولیت کریں اور منشیات سے دور رہیں۔

Last Updated : Aug 30, 2021, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.