ETV Bharat / city

ایل جی منوج سنہا کی نوجوان کھلاڑی عبدالصمد کو مبارکباد - sports in jk

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز عبدالصمد کو انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے میچ کھیلنے پر مبارکباد پیش کی۔

abdul samad
abdul samad
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 12:40 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے نوجوان کھلاڑی عبدالصمد کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے آج اپنا پہلا میچ کھیلا۔

جموں و کشمیر کے ڈپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز نے ٹویٹ کیا کہ 'لیفٹینٹ گورنر نے نوجوان کھلاڑی کو آئی پی ایل اور ان کے کیریئر میں شاندار کامیابی ملنے کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔'

سن رائزرس حیدرآباد نے ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلس کے خلاف میچ کھیلا جس میں عبدالصمد، سات گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کیپیٹلس کو اس مقابلے میں شکست دیتے ہوئے اپنی پہلی جیت درج کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.