بڈگام: جموں و کشمیر کے بڈگام میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص کی موت اس وقت واقع ہوئی جب وہ چلتی بس سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ جے کے پبلک اسکول ہمہامہ سے کچھ ہی فاصلے پر پیش آیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ چل بسا۔ Man dies after falling from running bus in Central Kashmir's Budgam
یہ بھی پڑھیں:
BSF Passing Out Parade: بڈگام میں بی ایس ایف کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
پولیس نے فوت شدہ شخص کی شناخت نثار احمد پرہ ولد علی محمد پرہ ساکن ماروارہ کے طور پر کی ہے جب کہ اس ضمن میں ایک ایف آئی آر (زیرِ نمبر 144/2022) درج کی گئی ہے جسے مختلف دفعات کے تحت پولیس تھانہ بڈگام میں رجسٹر کیا گیا۔ طبی و قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔