ETV Bharat / city

ترال: سڑک کی خستہ حالی کے سبب آبادی کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 9:20 PM IST

سڑک کی خستہ حالی کے سبب علاقے کے لوگ کافی پریشان ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی تجدید ومرمت کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سڑک کی خستہ حالی کے سبب آبادی کو مشکلات کا سامنا

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے دودھ کلن جانے والی سڑک کی خستہ ہالی سے تنگ آکر لرگام کی آبادی نے ایک خاموش احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'سڑک کی خستہ حالی کے سبب علاقے کے لوگ کافی پریشان ہیں، لیکن انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی تجدید ومرمت کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ترال: سڑک کی خستہ حالی کے سبب آبادی کو مشکلات کا سامنا

انہوں نے بتایا کہ اگر محکمہ آر اینڈ بی، یا پی ایم جی ایس وائی کے تحت اس سڑک کو میکڈمائز کیا جاتا تو لوگوں کو بڑی حد تک راحت مل جاتی، لیکن ایسا نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 'اس سڑک کی تجدید ومرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: بارہ برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار

ترال میں رواں برس پی ایم جی ایس وائی نے کئی سڑکوں کی میکڈمائزیشن کا کام کیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو بڑی حد تک راحت ملی ہے لیکن یہ سڑک ابھی بھی سرکاری نظروں سے اوجھل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.