ETV Bharat / city

فاروق عبداللہ کو سزا ملنی چاہیے: سنجے صراف

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 8:02 PM IST

لوک جن شکتی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہوئی بدعنوانی میں ملوث سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کو سزا ملنی چاہیے۔

سنجے صراف
سنجے صراف

سری نگر کے پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے کہا کہ " اگر فاروق عبداللہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی بدعنوانی میں ملوث ہیں تو وہ بھی لالوپرساد یادو کی طرح جیل جائیں گے۔ ایسوسی ایشن میں بےضابطگیاں ہوئی ہیں، میں بھی اس ایسوسی ایشن کا ہی حصہ ہوں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ملک کی دیگر ریاستوں میں کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کی جانب سے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے رقوم واگزار کی گئی، جموں و کشمیر کے لئے بھی کی گئی تھی تاہم یہاں کوئی بھی اسٹیڈیم نظر نہیں آ رہا ہے۔

سنجے صراف
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وادی میں پہلی مرتبہ ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات منعقد کرائے گئے۔ عوام نے بڑھ چڑھ کر اس انتخابات میں حصہ لیا ہے، میں ان کو سلام کرتا ہوں۔ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گپکار الائنس والوں نے ہمیشہ دفعہ 370 پر سیاست کی ہے آج بھی وہ وہی کر رہے ہیں۔ فاروق صاحب بہت بڑے کلاکار ہیں۔ پہلی دفعہ 370 پر سیاست کی اور اب گپکار الائنس کو سامنے لا کر اس دفعہ کو واپس بحال کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.