ETV Bharat / city

لاک ڈاون: جموں و کشمیر کے لیے نئی گائیڈ لائن

author img

By

Published : May 31, 2020, 10:30 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے 8 جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں توسیع
لاک ڈاؤن میں توسیع

چیف سکریٹری ڈیزاسٹر نے بحیثیت چیئرپرسن ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جموں و کشمیر اس حوالے سے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مورخہ 19 مئی کے آرڈر نمبر 54 ، 55 اور 56-JK DDMA کے تحت جو پابندیاں اور بندشیں عائد ہیں، وہ اسی طرح 8 جون تک جاری رہیں گی۔

لاک ڈاؤن میں توسیع
لاک ڈاؤن میں توسیع

مرکزی داخلہ سکریٹری نے بحیثیت چیئرپرسن این ای سی کے آرڈر زیر نمبر 40-3/2020-0M-I(A) کے مطابق ریڈ زون علاقوں میں توسیعی لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے تازہ ترین گائیڈ لائنز جاری کر دی ہے جو 30 جون 2020 تک جاری رہیں گی۔

تاہم اس میں اور ریڈ زون سے باہر کے علاقوں میں مرحلہ وار کچھ سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی۔ مذکورہ گائیڈ لائنز کے تحت ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز میں موجود حکومتوں سے کووڈ 19 وبائی مرض کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ اسی جائزے کی تشخیص کی بنیاد پر وہ ریڈ زون سے باہر والے علاقوں میں کچھ سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں یا اگر وہ اس طرح کی پابندیاں عائد کرنا ضروری سمجھے تو کر سکتے ہیں-

چونکہ اس کے لیے جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے بارے میں تفصیلی جائزہ لینے اور مشاورتوں کی ضرورت ہوگی چیف سکریٹری نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرپرسن کی حیثیت سے ان گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ نوعیت کی بندشیں اور لاک ڈاؤن 8 جون تک بڑھانے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.