جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے چھتر گُل علاقے کے گجر پٹی کے پہاڑی علاقوں کے باشندے سردی کے چھ ماہ اپنے گھروں تک ہی محدود ہو کر رہ جاتے ہیں اور سوکھی سبزیاں پکا کر کھاتے ہیں۔ lifestyle of people living on the hill in the winter season
چھتر گُل کے لوگوں کے مطابق 'سردیوں میں ان کے پاس کھانے پینے کا کچھ خاص بندوبست نہیں ہوتا ہے کیونکہ پہاڑوں پر جو زمین ہے اس پر صرف مکئی کی کھیتی ہوتی ہے اس لیے وہ سردی کے موسم سے قبل ہی سبزیوں کا ذخیرہ کر لیتے ہیں تاکہ موسم سرما میں انہیں کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو۔' Winter Food in mountainous areas
اِن سوکھی سبزیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے مقامی شخص عطا محمد نے بتایا کہ 'خواتین جنگلوں سے سبزیاں لاکر سُکھاتی ہیں اور پھر انہیں سردی کے ایام میں استعمال کیا جاتا ہے۔' Dry vegetables in mountainous areas
- یہ بھی پڑھیں: People of Vaskura Deprived of Basic Amenities: واسکورہ گاندربل کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم
ٹھنڈ سے بچنے کے لیے یہاں کے لوگ سردی شروع ہونے سے قبل جنگلوں سے لکڑیاں لاکر اکٹھا کرتے ہیں اور گھر میں استعمال ہونے والی بخاریوں میں ڈال کر گرمی کا انتظام کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'ہم ہر سال موسم گرما کے دوران اپنے مال مویشیوں کو لے کر پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں۔