ETV Bharat / city

LG inaugurates workshop قبائلی برادری میں بھیڑ اور بکری پالنے کے نئے رجحان پر ورکشاپ - منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز کہا کہ انتظامیہ کا مقصد مویشیوں کی پیداواری صلاحیت اور پیداوار کو پائیدار انداز میں بڑھانا اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے غیر استعمال شدہ امکانات پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

قبائلی برادری
قبائلی برادری
author img

By

Published : Sep 17, 2022, 6:11 PM IST

Updated : Sep 17, 2022, 6:28 PM IST

سرینگر : سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا، 'ہمارا مقصد لائیو سٹاک کی پیداواری صلاحیت اور پیداوار کو پائیدار طریقے سے بڑھانا اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی غیر استعمال شدہ صلاحیت پر توجہ مرکوز کرنا ہے'۔

ہفتہ کے روز، انہوں نے 'قبائلی برادری میں بھیڑ اور بکری پالنے کے نئے افق: چیلنجز اور مواقع' پر ایک ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزید کہا، 'بھیڑوں کی اعلیٰ جینیاتی صلاحیت والی نسلیں، کراس بریڈنگ کے لیے غیر ملکی نسل، مارکیٹنگ کی سہولیات اور مقامی بیماریوں کے مسائل سے بچاؤ کا طریقہ کار بھیڑ پالنے کے شعبے میں مجموعی طور پر بہتری لائے گا اور ہمارے لائیو سٹاک پروڈیوسرز کی ایک بڑی اکثریت کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بہتر بنائے گا'۔

قبائلی برادری میں بھیڑ اور بکری پالنے کے نئے رجحان پر ورکشاپ

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت قبائلی برادری کے مویشیوں کے لیے 1000 شیڈ تعمیر کرے گی۔ 1500 سیلف ہیلپ گروپس محکمہ قبائلی امور کی طرف سے ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 50 سیلف ہیلپ گروپس کو ’ڈھوک‘ کے لیے جن سیٹ اور شمسی توانائی پر مبنی مونڈنے والی مشینوں کے لیے تین لاکھ روپے ملیں گے۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ اون کو جمع کرنے، درجہ بندی کرنے، چھانٹنے اور پیک کرنے کے لیے کشمیر اور جموں ڈویژن میں ایک ایک مشترکہ سہولت مرکز قائم کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت جلد ہی بھیڑ پالنے والوں کے لیے سماجی تحفظ کے لیے ایک اسکیم لائے گی اور مویشیوں کو انشورنس کور فراہم کرے گی۔ بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے اقدامات کے لیے ہیلتھ کارڈز اور صحت کی نگرانی کے لیے بھی ایک جامع پالیسی تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Satya Pal Malik on Sajad Lone سجاد لون جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ بننا چاہتے تھے، ستیہ پال ملک

Last Updated : Sep 17, 2022, 6:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.