جدید اَپ گریڈ شدہ شدہ ریشم فیکٹری کے افتتاح کرنے کے بعد سنہا کا کہنا ہے کہ 'سنہ 2014 میں جموں و کشمیر میں آئے سیلاب سے اس فیکٹری میں کافی تباہی ہوئی تھی۔'
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی مدد سے کروڑوں روپے کی لاگت سے اس فیکٹری کو تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجدید شدہ گورنمنٹ سلک ویونگ فیکٹری صوبہ کشمیر کے تقریباً 50 ہزار ککون کاشت کاروں اور کسانوں کو ککون کی کھپت کے لیے مارکیٹ فراہم کرے گی۔
لیفٹننٹ گونر منوج سنہا نے کہا کہ "اب کشمیر کے کالین کی طرح یہاں کا ریشم بھی پوری دنیا میں مقبول ہوگا۔ اس ضمن میں یہ اٹھایا گیا صحیح قدم ہے۔"
سنہا نے اس موقعے پر محکمے انڈسٹریز اینڈ کامرس کی جانب سے تیار کی گئی فلم بھی دیکھی اور فیکٹری میں قیام شوروم کے دکانداروں سے بھی بات چیت کی۔
وہیں، روزگار کے حولے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر اس معاملے میں دہلی، گوا، راجستھان سے بہتر ہے۔ ملک کی سات آٹھ ریاستوں سے اچھے جموں و کشمیر کے اعدد و شمار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم چاہتے ہیں یہاں تقرریاں صاف شفاف طریقے سے ہوں۔ وہ زمانہ چلا گیا جب سفارش کام آتی تھی"۔