آپ کو بتادیں سنہ 2018 میں اس کالونی میں ایک آتشزدگی کی وارادات میں چار کواٹروں کو کافی نقصان ہوا تھا -
خیال رہے جھیل نگین کے کنارے پر 312 کنال اراضی پر انیسوی صدی کے آخری ایام میں انگریزوں کی جانب سے تعمیر کی گی اس کالونی میں ایک منزلہ کوارٹر ، جھونپڑی اور ایک ہسپتال تعمیر کیا گیا تھا ۔
اس کالونی کو تعمیر کرنے کا مقصد متعدی بیماری کے مریضوں کو الگ تھلگ اور ان کا علاج کرنا تھا- اس بیماری کو اس وقت مہلک سمجھا جاتا تھا۔ابتدائی طور پر 30 مریضوں کا یہاں اندراج کیا گیا اور ان مریضوں کی آبادی میں بھی نمایا اضافہ ہوا-
تاہم سنہ 2000 میں اس کالونی میں مزید اندراج کو بند کر دیا گیا ،کیوں کہ اس وقت کوڑھ کو مکمل طور پرعلاج ممکن ہو گیا تھا-اگرچہ سرکاری طور پر یہاں رہنے والے باشندگان کی تعداد 100 ہے تاہم اصل تعداد اب 250 سے زیادہ ہو چکی ہے۔اس کی وجہ کوڑھ کے ساتھ ان کے بچے بھی ان ہی کواٹروں میں رہتے ہیں ۔
اپنی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے 65 برس کوڑھ مریض محمد جمال قمر کا کہنا ہے کہ "آج سے تین برس قبل ہمارے یہاں آگ کی ایک واردات پیش آئی جس میں تقربیاً 4 کواٹروں کو نقصان پہنچا تھا ۔ تب سے ہم سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں تاہم کوئی ہماری مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے اقدامات نہیں اٹھا رہا-
ان کے مطابق وہ سرینگر کے ڈپٹی کمشنر، ڈویژنل کمشنر، سرینگر منسپلیتی کمشنر سے ملے،لیکن ارضی پر کوئی کروائی نہیں کی گی-
انہوں نے کہا کہ انہیں ہر روز یہ خطرہ محسوس ہوتا ہے کہ کبھی بھی یہ کوارٹر گرجائے گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہاں اپنے اخراجات اٹھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور سرکاری دفتر جانے کے لیے بھی آٹو رکشا کو 400 روپے کرایا دینا پڑتا ہے- ہماری مجبوری اور لا چاری کوئی سمجھ ہی نہیں رہا-'
انہوں نے کہا کہ پیروں میں درد ہونے کے باوجود وہ سرکاری دفاتر کا چکر کاٹ رہے ہیں تاہم سرکاری افسران ان کی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ جب یہاں آگ لگی تھی تب ڈویژنل کشمیر نے یقین دہانی کی تھی تاہم کچھ نہیں ہوا-
عالمی وبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "ہم ایک کمرے میں چار کمبے رہتے ہیں تو دوری اختیار کیسے کریں؟ باہر نکلے تو کتوں کے کاٹنے کا خطرہ رہتا ہے اور اندرچھت گرنے کا- ایسے میں وبا کے خلاف رہنما خطوط پر عمل کیسے کریں-
وہیں جب ای ٹی وی بھارت نے اس حوالے سے کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پانڈورنگ کے پولے(Pandurang K Pole) سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ "اس حوالے سے مجھے جانکاری نہیں ہے تاہم میں یقین دلاتا ہوں کی میں ذاتی طور پر اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔