ETV Bharat / city

بڈگام میں تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں

وسطی کشمیر کے مختلف علاقوں میں اب تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ ضلع بڈگام کے ساتھ ساتھ اب سرینگر کے مضافات میں بھی تیندوے دیکھے گئے۔ اس دوران تین انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 10:59 PM IST

بڈگام میں تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں
بڈگام میں تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں

ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں سے تیندووں کو دیکھے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں تاہم ابھی تک محکمہ وائلڈ لائف ایک بھی تیندوے کو پکڑنے میں ناکام رہا۔ وہیں کشمیر کے دیگر علاقوں سے کچھ تیندوؤں کو پکڑا گیا ہے۔

بڈگام میں تیندوے کھلے عام گھوم رہے ہیں

محکمہ وائلڈ لائف نے اب بڈگام کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ تیندووں کے کھلے عام گھومنے سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں شام کے اوقات میں باہر نکلنے سے ڈر لگ رہا ہے۔ بچوں میں بھی بہت زیادہ خوف دیکھا جارہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ماڈرن زمانے میں بھی محکمہ وائلڈ لائف تیندووں کو پکڑنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ محکمہ کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بھی کوئی ٹھوس اقدام نہیں کر رہا ہے۔ مقامی افراد نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے میں مداخلت کرکے لوگوں کی جانوں کا تحفظ کرے۔

ادھر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے بڈگام کے مختلف علاقوں میں تیندووں کو پکڑنے کے لئے جال بچھایا ہیں۔ اگرچہ پہلے یہ جال خالی دیکھے جا رہے تھے لیکن اب ان جالو‍ ں میں تیندووں کو پکڑنے کے لیے بکریوں کو بھی رکھا جارہا ہے۔ محکمہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شام کے اوقات میں اپنے بچوں کو گھروں سے باہر جانے نہ دیں اور ساتھ ہی احتیاط برتے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر پولیس نے لشکرطیبہ کی تقرری کرنے والے ماڈیول کا پردہ فاش کیا

وائلڈ لائف رینجر ساجد نے کہا کہ اب یہ تیندوے شہری ہو گئے ہیں کیونکہ ان کو کھانے کےلیے یہاں آرام سے کتے مل جاتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کردیا ہے کہ یہاں سینکڑوں میں تیندوے گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور آس پاس کے مقامات کو صاف رکھے تاکہ یہاں کتے نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ جب کتے نہیں ہوں گے تو تیندوے جنگلوں کا رخ کرلیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.