کشمیر کے وائلڈ لائف محکمہ کے اہلکاروں نے ہفتے کے روز سرینگر کے بلحمہ علاقے سے ایک چیتے کو زندہ پکڑنے میں کامیاب حاصل کی ہے۔
محکمے کے ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "گزشتہ شب ایک چیتا بالحمہ کے رہائشی علاقے میں داخل ہوا تھا۔ ہمیں جیسے ہی اس کی اطلاع ملی تو ہماری ٹیم تمام سامان لیکر روانہ ہوگئی۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "آج ہماری ٹیم چیتے کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی وہ بھی زندہ۔ ہم نے پنجرا نصب کر کے رکھا تھا جہاں چیتا آکر پھنس گیا۔"
قابل ذکر ہے کہ جنگلی علاقہ جات میں عوام کی مداخلت اور وادی میں سرد ایام کے پیش نظر اکثر جنگلی جانور کھانے کی تلاش میں آبادی والے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔
سرینگر: ایک زندہ چیتا کو پکڑا گیا - سرینگر میں چیتا پکڑا گیا
سرینگر کے بلحمہ علاقے سے سنیچر کے روز ایک چیتا کو زندہ پکڑا گیا۔