ETV Bharat / city

ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: ڈی سی سرینگر - ماسک پہننے کی تلقین

ڈی سی سرینگر نے عوام سے رہنما خطوط پر عمل کرنے خصوصا ماسک کا استعمال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: ڈی سی سرینگر

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 2:14 PM IST

ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ بغیر ماسک پہنے عوامی مقامات پر گھومنے والے افراد کو مارا اور پیٹا نہیں جا سکتا، تاہم ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ان باتوں کا اظہار ڈی سی سرینگر نے مضافاتی علاقہ ہارون میں ایک سرکاری تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا: ’’بعض ملکوں میں رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے والوں کو ڈنڈے سے پیٹا جا رہا ہے۔ ہمارا ملک ایک جمہوری ملک ہے ویسی چیزیں یہاں نہیں ہو سکتی تاہم ایس او پیز کی پاسداری نہ کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق ہی کارروائی ہوگی۔‘‘

ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: ڈی سی سرینگر

قابل ذکر ہے کہ ڈی سی سرینگر نے عوامی مقامات پر بغیر ماسک پہنے افراد کا موقع پر ہی کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جانے کے علاوہ جرمانہ عائد کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

ڈی سی سرینگر نے لوگوں سے رہنما خطوط پر عمل آوری کرنے خصوصا ماسک پہننے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ گائیڈ لائنز پر من و عن عمل نہیں ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں آئے روز مثبت کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے رہنما خطوط کی پاسداری بے حد ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.