ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے لیگل میٹرولوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مظفر احمد وانی کا کہنا ہے کہ " پک این چوز (Pick N Choose) کے خلاف کافی عرصے سے شکایتیں معصول ہو رہی تھیں۔ متعدد بار اُن کو وارننگ بھی دی گئی تھی۔ اس کے باوجود بھی وہ بعض نہیں آئے اور سامان کی قیمتیں بڑھا کر فروخت کرتے رہے۔"
اُن کا مزید کہنا ہے کہ "یہ تیسری بار ہے جب اُن کو گاہکوں کو دھوکہ دیتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ سب سے پہلے سنہ 2018 میں ،پھر سنہ 2020 کی دسمبر اور اب رواں ماہ کی 3 تاریخ کو ان کے ڈیپارٹمنٹل سٹور سے سامان زیادہ کی قیمتوں میں فروخت کرکے ضبط کیا گیا "۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ "انہیں تینوں بار لیگل میٹرولوجی کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔ اس لیے متعلقہ محکمہ اُن کے خلاف لیگل میٹرولوجی ایکٹ 2009 کے دفعہ 36 (1) کے تحت کاروائی کریں گا۔"
آپ کو بتادیں ہفتہ کے روز سرینگر میں واقع ڈیپارٹمنٹل اسٹور 'پک این چوز' پر لیگل میٹرولوجی محکمہ نے گایکوں کی شکایت پر چھاپہ ماری کی ہے ۔