جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے فوت ہوئے حیدر پورہ کے رہنے والے 65 برس کے شخص کی تجہیز وتکفین اُن کے آبائی علاقے شمالی ضلع بارہمُولہ کے سوپور میں انجام دی گئی۔
فوت ہوئے شخص کے فرزند نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'میرے والد کے آخری رسومات سوپور میں اُن کی وصیت کے مطابق ہماری آبائی مقبرے پر انجام دیے گئے۔ جنازے میں تقریباً 30 افراد کو ہی شرکت کرنے کی اجازت دی گئی۔'
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'حیدر پوہ سے ہمیں انتظامیہ کی جانب سے خصوصی گاڑیوں میں سوپور لایا گیا۔ اور تابوت کو اٹھانے والوں کو حفاظتی پوشاک پہنائی گئی جبکہ رشتہ داروں کو ماسک پہنائے گئے جس کے بعد جنازہ پڑا گیا۔'
واضح رہے کہ فوت شدہ شخص کے خاندان کے افراد اس وقت قرنطینہ میں ہے۔ آج صبح حیدر پورہ میں رہنے والے کورونا وائرس سے متاثر بزرگ حرکتِ قلب کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ موٹاپے اور زیابطیس سے پہلے ہی جوج رہے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں انڈونیشیا اور ملائیشیا سے آنے والی تبلیغی جماعت کے چند افراد سے ملاقات کی تھی اور اترپردیش، نئی دہلی اور جموں سے ہو کر کشمیر پہنچے تھے۔