گزشتہ روز پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مسجد پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے لداخ آٹونومس ہل ڈیویلپمنٹ کونسل کرگل Ladakh Autonomous Hill Development Council, Kargil نے ہفتے کے روز کہا کہ 'ہلاک شدگان اور زخمیوں کے ساتھ ہماری یکجہتی Our Solidarity with the Dead and Wounded ہے، حکومت پاکستان کو قصورواروں کو کیفر کردار تک پہچانا چاہیے۔
حکومت پاکستان قصورواروں کو کیفر کردار تک پہچائے ایل اے ایچ ڈی سی کے صدر فیروز احمد خان کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'میں متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، جنہوں نے شہادت حاصل کی اور اُن کے ساتھ بھی جو گزشتہ روز پاکستان کے شہر پشاور میں جمعہ کی نماز کے دوران زخمی ہوئے ہیں'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'ایسے وحشیانہ حملے انسانیت کے خلاف ہیں۔ ایل اے ایچ ڈی سی عالمی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور عبادت گزاروں پر ہوئے حملے کی مذمت کرتی ہے۔ ہم حکومت ہند اور عالمی برادری سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ حکومت پاکستان پر قصورواروں کو کیفر کردار تک پہچانے کے لیے دباؤ ڈالیں'۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہوئے حملے میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 194 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔